اسلام آباد :تھانہ لوہی بھیر نے پبلک سروس گاڑی کا جھانسہ دیکر مسافروں کو سفر کے دوران لوٹنے والا سابقہ ریکارڈ یافتہ 5رکنی الٹی گینگ دو عورتوں سمیت گرفتار کر کے اسلحہ و ایمونیشن اور شہریوں سے لوٹی گئی رقم برآمد کر لی۔ اس گینگ کے ریکارڈ یافتہ ملزمان ایک یا دو لوگوں کو پبلک سروس گاڑی کا جھانسہ دے کر بٹھاتے اور ویران جگہوں پر الٹی کا بہانہ بنا مسافروں کی جیبوں سے نقدی وغیرہ نکال لیتے تھے جبکہ گن پوائنٹ پر لوٹنے کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے اور مختلف تھانوں میں پراپرٹی مقدمات بھی بھی چالان یافتہ ہیں۔ ملزمان نے جڑواں شہروں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔
آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے مسافروں کو لوٹنے والے گروہ کی گرفتاری کا ٹاسک ایس پی رورل ضیاء الدین کو سونپا، جنہوں نے اے ایس پی سہالہ سرکل میڈم بینش فاطمہ کی زیر نگرانی ایس ایچ او لوہی بھیر سب انسپکٹر ممتاز بیگ، آصف علی ایس آئی، ساجد اقبال اے ایس آئی اور جوانوں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔ پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورسز کی بنیادوں پر گروہ کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔
ملزمان میں جاوید اختر ولد ممریز ساکن لالہ زار ٹو لیاقت روڈ واہ کینٹ راولپنڈی، مقصود خان ولد داؤد خان سکنہ مکان نمبر سی بی 405 قائداعظم سٹریٹ نواب آباد جلالہ روڈ ٹیکسلا راولپنڈی‘ سید دلاور شاہ ولد سید طفیل شاہ ساکن ڈھوک کوکارہ لالہ زار راولپنڈی، مسماۃ گلشن بی بی زوجہ ربنوار ساکن مسکین آباد حسن ابدال راولپنڈی، مسماۃ پروین زوجہ دلشاد احمد ساکن ڈھوک اعوان نزد سیمنٹ فیکٹری واہ کینٹ راولپنڈی شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ نقدی و زیورات مالیتی اڑھائی لاکھ برآمد ہوئے۔
ملزمان جو کہ سابقہ ریکارڈ یافتہ اسلام آباد کے مختلف تھانہ جات میں پراپرٹی مقدمات کے چالان یافتہ ہیں اور اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں‘ اسکے علاوہ ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں راولپنڈی کے علاقے میں بھی ایسی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ ائی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے پولیس ٹیم میں شامل افسران اور جوانوں کو گینگ کی گرفتاری پر شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ لوگوں کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔
(43)