نوجوان کو اغوا کرنے اور قتل کی لرزہ خیز واردات کے 2اشتہاری مجرمان گرفتار

راولپنڈی:نوجوان کو اغوا کر کے قتل کرنے کی لرزہ خیز واردات میں ملوث 2اشتہاری مجرموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پی آر او راولپنڈی پولیس کے مطابق ایس ایچ او کوٹلی ستیاں اور اے ایس آئی بلال نے مرکزی اشتہاری مجرمان ارسلان اور ساجد کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔

پولیس کو مرکزی ملزم ارسلان نے بیان دیا کہ واجد کو اغواء کرنے کے بعد فائرنگ سے قتل کیا اور نعش کے ٹکڑے کرنے کے بعد اسے جلا کر دریا میں بہا دیا۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ گرفتار اشتہاری مجرمان کا ایک ساتھی باسط قبل ازیں گرفتار ہو چکا ہے۔

ملزمان قتل کے بعد پہاڑوں میں روپوش ہو گئے تھے۔ مقتول واجد کے اغواء کا مقدمہ نومبر 2021ء میں نام نہاد پیر ارسلان اور ساتھیوں کیخلاف تھانہ کوٹلی ستیاں میں درج ہوا تھا۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن سید غضنفر علی شاہ نے متعلقہ افسران کو شاباش دی‘ تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ سفاک قاتلوں کو قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائینگے۔

(5)

نوجوان کو اغوا کرنے اور قتل کی لرزہ خیز واردات کے 2اشتہاری مجرمان گرفتار

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>