کلر سیداں:تین مسلح ڈاکوئوں نے گھر میں گھس کر خواتین سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات لوٹ لئے

کلرسیداں:کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں ڈکیتی کی واردات میں تین نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر خواتین سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات لوٹ لئے اور موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔

ڈکیتی کی یہ واردات نئی آبادی چوکپنڈوری میں پیش آئی جہا ں ملک محمد وحید نے پولیس کو بتایاکہ میں گزشتہ شب عشاء کی نماز پڑھ کر گھر پہنچا تووہاں تین اشخاص جن میں سے دو کے پاس پسٹل 30 بور اور ایک کے پاس چھری تھی نے مجھے قابو کر لیا۔

ملزمان نے میرے سمیت گھر کے تمام افراد کو یرغمال بنا کر میری بیوی،بہو،بیٹیوں کے زیورات اتروا لیے او رمیرا لائسنسی پسٹل 30 بور بھی ہمراہ لے گئے۔

(2)

کلر سیداں:تین مسلح ڈاکوئوں نے گھر میں گھس کر خواتین سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات لوٹ لئے

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>