کلرسیداں:علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں عابد اعوان نے بہن بھائی کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے کے الزام میں نامزد ملزم طارق سکنہ سموٹ کو جرم ثابت ہونے پر سات سال قید اورتیس ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔
جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید چھ ماہ قید کی سزا بھگتنا ہو گی۔مزید براں لہراسب خان اور اس کی ہمشیرہ مسماۃ رضیہ بیگم کو زخمی کر نے پر مزید ایک ایک سال کی قید کی سزا اور دس دس ہزار روپے بطور دامن زخمیوں کو ادا کرنے کاحکم جاری کیاہے۔
یاد رہے کہ چار سال قبل لہراسب خان سموٹ بازار سے دودھ خرید کر اپنی موٹر سائیکل پر گھر واپس جا رہا تھا اور جونہی اپنی ہمشیرہ مسماۃ رضیہ بیگم کے گھر کے پاس پہنچا تو مسمی محمد طارق جو کارپین 12 بور سے مسلح تھا نے راستہ روک کرانہیں زخمی کر دیا تھا۔
(3)