لندن:لندن میں ایک ایسا انوکھا مکان ہے جوکے دور سے دیکھنے والوں کو نظر نہیں آتا اور اسے ’نظر نہ آنے والا گھر‘ کہا جاتا ہے۔
یہ گھر لندن کے گنجان علاقے میں واقع ہے، اس پر شیشے نصب کیے گئے ہیں جن کے باعث یہ دور سے دیکھنے والوں کو نظر نہیں آتا۔اس گھر کو 2015 میں ایلکس ہا نے ڈیزائن کیا تھا اور اسے لندن کے اے 316 روڈ رچمنڈ سرکس چوک پر تعمیر کیا گیا تھا۔
یہ گھر باقاعدہ قابلِ رہائش ہے اور 2019 سے یہاں لوگ رہ رہے ہیں، یہاں رہنے والے لوگ اپنے گھر سے باہر دیکھ سکتے ہیں لیکن باہر سے گزرنے والے افراد اس گھر کو نہیں دیکھ سکتے۔باہر کے لوگوں کو اس گھر کے نظر نہ آنے کی وجہ اس کے باہر نصب کیے گئے شیشے ہیں جن میں باہر کے لوگوں کو صرف اپنا عکس دکھائی دے گا۔
اس گھر کے مالک کا کہنا ہے کہ ڈیزائنر نے اس گھر کو اس انوکھے انداز میں اس لیے بنایا کیونکہ وہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو جان سکے جیسا کہ دیکھا جاسکتا ہے کہ گھر کے آس پاس موجود درخت گھر پر لگے شیشوں میں نظر آرہے ہیں۔
ویسے تو یہ گھر کافی عرصے سے لندن میں موجود ہے لیکن ابھی امریکی ویب سائٹ ریڈ اٹ پر اس گھر کی کچھ تصاویر کے وائرل ہونے کے بعد یہ گھر دوبارہ میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
(7)