راولپنڈی:بیوی نے خاوند کے خلاف35تولہ طلائی زیورات اور چالیس لاکھ روپے غیر عورت کو دینے پر مقدمہ درج کروادیا۔
شازیہ نورین نے تھانہ آئی نائن میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایاکہ اس نے خاوند اعجا ز احمد پر اعتبار کرتے ہوئے 35تولہ وزنی طلائی زیورات اور چالیس لاکھ روپے امانتاً اس کے پاس رکھوائے ۔
نومبر میں گل رعنا اسکی والدہ نازنین،بھائی حامد کیانی آئے اورمیرے خاوند نے انکی مالی پریشانی کاسن کر مجھ سے پوچھے بغیر اسے کچھ چیزیں اور رقم نکال کردے دی۔
بعدازاں مجھے بتایاکہ گل رعنا کابھائی ایک کروڑ کے لین دین میں پھنسا ہوا ہے ، اس لیے انکی مدد کی بعدمیں پتہ چلاکہ میرا سب کچھ انکو دے دیاگیا۔
بیٹی کے زیورات بھی انھیں دے دئیے، اس دوران پتہ چلاکہ خاوند کے گل رعناسے تعلقات ہیں ،اس نے امانت میں خیانت کی ہے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
(2)