کلرسیداں:قرض کی رقم واپس مانگنے پر پسٹل کے بٹ مار کر ایک شخص کو زخمی کر دیا گیا،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
محمد سلیمان سکنہ شاہ باغ نے بتایا کہ میں نے محمد صدیق جو کہ اب فوت ہو چکا ہے کو 25000ہزار روپے کی رقم بطور قرض دے رکھی تھی۔
مرحوم کے بیٹوں طاہر محمود اور شاہد محمود سے رقم کی واپسی کا تقاضا کیا تو وہ شام کو گھر آ گئے اور تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔
طاہر محمود نے سر پر پسٹل کے بٹ مار ے جس سے میرا سر شدید زخمی ہو گیا۔ملزم طاہر نے فائر کرنے کی کوشش کی مگر گولی نہ چل سکی جس کی وجہ سے میں معجزانہ طور پر بچ گیا۔
(30)