چک مرزا کےنوجوان کنڈیکٹر  نے ڈرائیور کو قتل کر کے خودکشی کرلی

کلرسیداں:نوجوان کنڈیکٹر نے ڈرائیور کو فائرنگ سے قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی، دونعشیں پمز ہسپتال منتقل،دونوں مقتولین کا تعلق کلرسیداں سے تھا۔

تفصیلات کے مطابق محمد فیاض سکنہ بڑالا سکوٹ کے مطابق ان کا بیٹا نوید نوید مسافر ٹویوٹا گاڑی کلر سیداں سے 26نمبر چونگی اسلام آباد چلاتا تھا اس نے تیمور سکنہ چک مرزا کو کنڈیکٹر رکھا ہوا تھا جسے اس نے چند ایام قبل فارغ کر دیا۔

نوید جمعرات کے روز معمول کے مطابق مسافر بٹھا کر گاڑی میں کلر سیداں سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوا تو ترنول کے قریب اس کا سابقہ کنڈیکٹر تیمور اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دوسری گاڑی میں آیا انہوں نے مسافر گاڑی روکی تمام مسافروں کو گاڑی سے اتارا اور آخر میں نوید کو بھی اتار کر اپنی گاڑی میں ہمراہ لے گئے۔

دو گھنٹے بعد وہ واپس آئے اور انہوں نے نوید کے پاؤں پر گولی ماری جس پر اس نے بھاگنے کی کوشش کی تو عقب سے اس پر فائرنگ کی گئی جس سے وہ جاں بحق ہو گیا جس کے بعد مبینہ ملزم تیمور نے بھی خود پر فائر کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

دونوں نعشوں کو پمز اسلام آباد میں منتقل کر دیا گیا،اسلام آباد پولیس کے مطابق ابھی تفتیش ابتدائی مراحل میں ہے اصل واقعے کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

(115)

چک مرزا کےنوجوان کنڈیکٹر نے ڈرائیور کو قتل کر کے خودکشی کرلی

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>