چودہ سالہ یتیم لڑکی کے اغواء کا ڈراپ سین، گرفتار پانچ ملزموں کا قتل کااعتراف

راولپنڈی: اڑھائی ماہ قبل اغواءہونے والی 14سالہ یتیم لڑکی کوقتل کرنے کااعتراف کرنیوالے پانچ ملزموں کوگرفتارکر لیا گیا۔10اکتوبر کوتھانہ صدرواہ کو نادیہ بیوہ ظفر حیات نے ایف آئی آردرج کراتے ہوئے بتایا تھا کہ میں گھروں میں کام کرتی ہوں میری بیٹی (ل) بی بی کو اغواء کر لیا گیاہے۔

راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق اس مقدمہ میںگرفتار کئے ملزمان جن میں فرید، شعیب،سعید، وقاص اور عمران شامل ہیں نے دوران تفتیش (ل)کو اغواء کرنے کے بعد قتل کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

یادرہے کہ ایک ملزم الیاس جوڈیشل ریمانڈ پرجیل میں ہے۔ ایس ایچ اوتھانہ واہ صدرمحمدافضل نے بتایاکہ ملزموں نے انکشاف کیاہے کہ انہوں نے مغویہ کوقتل کرنے کے بعد اس کی نعش کوہاٹ میں دفن کردی تھی جس پر پولیس نے مغویہ کی قبرکشائی اورنعش کی برآمدگی کے لئے قانونی کارروائی شروع کردی ہے جب کہ واقعہ میں ملوث دیگر ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

کیامغویہ کوزیادتی کرنے کے بعدموت کے گھاٹ اتاراگیا اس سوال کے جواب میں پولیس کاکہناہے کہ قبرکشائی کے بعدنعش کے جسم سے موادلے کرپنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری بھجوایاجائے گا جس کی رپورٹ کی روشنی میں کچھ کہا جا سکے گا۔

(66)

چودہ سالہ یتیم لڑکی کے اغواء کا ڈراپ سین، گرفتار پانچ ملزموں کا قتل کااعتراف

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>