گوجرخان : سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ساجد کیانی کی تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال گوجرخان آمد، پولیس مقابلہ میں زخمی ہونے والے سب انسپکٹر عزیر اکبر کی عیادت کی،سی پی اوراولپنڈی ساجدکیانی نے گوجرخان کچہری،بخشی خانہ اورتھانہ گوجرخان کا دورہ بھی کیا۔
تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ساجد کیانی نے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال گوجرخان پولیس مقابلہ میں زخمی ہونے والے سب انسپکٹر عزیر اکبر کی عیادت کی،سی پی او نے زخمی سب انسپکٹر کی جلد صحتیابی کے لیے دعا،نیک خواہشات کا اظہاراور پھول پیش کیے۔
سی پی اونے گوجرخان کچہری،بخشی خانہ اورتھانہ گوجرخان کا دورہ بھی کیا،سیکورٹی انتظامات چیک کیے اور افسران کو موثر حکمت عملی کے تحت مستعد ڈیوٹی کے حوالے سے ہدایات جاری کیں،عدالتوں میں پیشی پر لاتے اورواپس لے جاتے وقت ایس اوپیز کے مطابق موثر سیکورٹی فراہم کی جائے۔
سی پی اونے کہاکہ کچہری میں داخل ہونے والے تمام افراد کو واک تھرو گیٹ سے گزارنے کے ساتھ باڈی سرچ کو یقینی بنایاجائے، سی پی اونے تھانہ گوجرخان کے دورے کے دوران تھانہ کے فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ، حوالات اور بلڈنگز تھانہ سمیت تمام متعلقہ امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔
سی پی اونے کہاکہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،معززججز کی سیکورٹی سمیت شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کارلایاجائے۔
(74)