رشتہ دینے سے انکار،18 سالہ دوشیزہ کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا

کلرسیداں:رشتہ دینے سے انکار پر 18 سالہ دوشیزہ کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا۔والد کی رپورٹ میں ایک خاتون سمیت تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مسمی محمد فاروق سکنہ ٹکال نے پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ گزشتہ روز قریب ساڑھے پانچ بجے شام،میری بیٹی (ن) جس کی عمر 18برس ہے اپنے گھر کے گیٹ سے باہر کسی کام کیلئے نکلی تو میرے پڑوسی راشد،محمد شیراز اور مسماۃ (س) نے اسے زنا حرام کاری کی غرض سے اغواء کر لیا۔

پہلے وہ میری بیٹی کو اپنے گھر لے گئے بعد میں کہیں غائب کر دیا۔ملزمان نے ایک ماہ قبل میری بیٹی کا رشتہ راشد کیلئے مانگا تھا جو میرے انکار پر میری بیٹی کو اغواء کر لیا گیا۔

(68)

رشتہ دینے سے انکار،18 سالہ دوشیزہ کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>