کہوٹہ:وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہوٹہ دورہ ملتوی ہونے پرحلقے کی عوام کے”سہانا” خواب چکنا چور ہو گئے۔سیاسی سماجی شخصیات عوام علاقہ میں یہ چہ گوئیاں دورہ وزیر اعلیٰ نے خود ملتوی کیا یا ملتوی کروایا گیا پی ٹی آئی کے نظریاتی ورکرز تنظیمی عہدیداران کے متوقع احتجاج یا کہوٹہ کے عوام کے لیے میگا پراجیکٹ کا نہ ہونا وجہ بنی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا28نومبر کہوٹہ کا دورہ اچانک ملتوی جبکہ کئی روز سے دورہ کی تیاریاں شروع تھیں ایم پی اے ایم این اے کی اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات بھی ہوئی عوام علاقہ خوش تھے کہ آخری ڈیڑھ سال میں شاہد وزیر اعلیٰ پنجاب کہوٹہ کے عوام کے زخموں پر مرہم رکھتے ہوئے کسی میگا پراجیکٹ کا اعلان کر دیں ۔
مگر وزیر اعلیٰ پنجاب کا دورہ منتخب نمائندوں کی چپقلش کی نظر ہو گیا کیونکہ کوٹلی ستیاں مری کے لوگ اور سیاسی قیادت وزیر اعلیٰ کا دورہ شاہد ادھر کروانا چاہتی تھی جسکی وجہ سے کہوٹہ کا دورہ ملتوی ہو گیا آئندہ دورہ ہوگا نہیں ہوگا کہوٹہ میں ہوگا یا کوٹلی ستیاں یا مری میں وقت بتائے گا ۔
تنظیمی عہدیداران کی ناراضگی کی وجہ سے اُن لوگوں کو جلسہ گاہ آنے کی دعوت دی گئی تھی جنکو فنڈز دیے گئے کہوٹہ کے عوام کے مقدر ہی خراب ہیں نہ اوور ہیڈ برج نہ سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال نہ یونیورسٹی نہ نارہ کالج نہ واٹر سپلائی کچھ ملا ہے تو مہنگائی اور بے روزگاری۔
(42)