کلر سیداں:سرکاری جنگلات سے لکڑیاں چوری کرنے پر دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ کلر سیداں پولیس کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ فورڈ ڈالا میں چوری کی لکڑ از قسم چیڑ دوبیرن روڈ سے آ رہی ہے جس پر پولیس نفری کے ہمراہ قریب تین بجے رات الائیڈ چوک پہنچ گئی اور مشکوک فورڈ ڈالے کو روک کر چیک کیا گیا تو گاڑی کی پچھلی جانب 200عدد باہی از قسم چیڑ اور سات عدد موٹی گیلی لکڑ از قسم چیڑ لوڈ کی ہوئی تھی۔
جس کے بارے میں ڈرائیور محکمہ جنگلات کی طرف سے جاری پرمٹ یا اجازت نامہ پیش نہ کر سکا جس پر پولیس نے ڈرائیور جس کا بعد میں نام و پتہ فیاض اختر سکنہ موہڑہ دھیال معلوم ہوا اور سیکنڈ سیٹ پر بیٹھے ہوئے شخص محمد فارس سکنہ نلہ مسلماناں کیخلاف مقدمہ درج کر کے گاڑی اور مسروقہ لکڑ قبضہ میں لے لی گئی۔
دریں اثنا کٹے ہوئے درخت چوری کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔محمد آزاد سکنہ کلر سیداں نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ میں موضع لونی واقع آراضی تعدادی تین کنال 14 مرلے کا مالک ہوں۔میں نے اپنی زمین سے درخت از قسم کیکر وغیرہ کاٹ کر رکھے ہوئے تھے جو کہ کسی نے چوری کر لئے ہیں۔
(63)