بھائیوں کی لڑائی ،بیچ بچاؤ کراتی والدہ بیٹے کی فائرنگ سےجاں بحق

راولپنڈی:تھانہ صادق آبادکے علاقہ میں بیٹے کی فائرنگ سے ماں جاں بحق ہوگئی ، تھانہ صادق آبادایچ آئی یوکے تفتیشی افسرسب انسپکٹر افتخارنے بتایاکہ اتوارکی رات ٹرانسفارمر چوک کے قریب رہائش پذیرسیدہ کلثوم بی بی زوجہ ایوب شاہ کے دو بیٹوں کا آپس میں جھگڑاہوااور معاملہ بگڑگیا۔

اس دوران ایک بیٹے طاہرشاہ نے اپنے بھائی پرپسٹل تان کراسے مارنے کی کوشش کی توان کی والدہ کلثوم بی بی بیچ بچاؤ کراتے ہوئے فائرنگ کی زدمیں آگئی جس سے اس کی موت واقع ہوگئی ۔

پولیس نے رات گئے اس کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال راولپنڈی منتقل کردی ۔

(127)

بھائیوں کی لڑائی ،بیچ بچاؤ کراتی والدہ بیٹے کی فائرنگ سےجاں بحق

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>