کہوٹہ :کہوٹہ کے علاقہ نارہ کے مقام پر لکڑی سے بھرا ٹرک بریک فیل ہونے کی وجہ سے برساتی نالے میں جا گرا 2افراد جا ں بحق جبکہ 1شدید زخمی ہو گیا۔
اطلاع ملتے ہیں رسیکیو ون ون ٹو ٹو،ٹریفک پولیس اور اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تھانہ کہوٹہ کے نواحی علاقہ نارہ میں لکڑی سے بھرا ٹرک بریک فیل ہونے کے باعث برساتی نالے میں جا گرا حادثے کے نتیجے میں دو افراد ڈرائیور اور کنڈیکٹر (ظہور اور حلال) جا ں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص مشتاق احمد زخمی ہو گیا جنکو ٹی ایچ کیو ہسپتا ل کہوٹہ منتقل کیا گیا ۔
(314)