گینگ ریپ اور قتل کے مقدمہ میں3 مجرمان کو دو،دو مرتبہ سزائے موت

روات:گینگ ریپ اور قتل کے مقدمہ میں 3مجرمان کو 2،2مرتبہ سزائے موت5،5لاکھ روپے جرمانہ کی سزا، ملزمان کو معزز عدالت کے جج خالد محمود چیمہ اے ایس جے ٹیکسلا نے سزا سنا ئی، سزا پانے والے مجرمان میں نثار خان، عمر شہزاد اور نعیم سجاد شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان نے ٹیکسلا کے علاقے میں ستمبر2020میں خاتون کو اجتماعی زیادتی کے بعد گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کر دیا تھا، خاتون کو اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے گھر سے کسی کے گھر کام کرنے کے لیے جا رہی تھی۔

ستمبر2020میں خاتون کے اندھے قتل کا مقدمہ تھانہ ٹیکسلا میں درج کیا گیا تھا،واقعہ کی اطلاع پر سی پی او محمداحسن یونس سینئر افسران کے ہمراہ موقعہ پر پہنچے اور تفتیش کے لئے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں لیڈی پولیس افسر سمیت خصوصی ٹیم تشکیل دی۔

راولپنڈی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس کے استعمال سے ملزمان کو گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا، موثر تفتیش اور پیروی مقدمہ سے ملزمان کو قرارواقعی سزا دلوانے میں مدد ملی،سی پی او محمد احسن یونس کی جانب سے انویسٹی گیشن و لیگل ٹیم کو شاباش سفاک درندوں کو قرار واقعی سزا ملنا حق و انصاف کی فتح ہے۔

(142)

گینگ ریپ اور قتل کے مقدمہ میں3 مجرمان کو دو،دو مرتبہ سزائے موت

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>