لوئر ٹوپہ مری سے کلرسیداں چوکپنڈوری کوہسار ٹورازم ہائی وے کی تعمیر کیلئےچار ارب سے زائد کا ٹینڈر جاری

کلرسیداں :پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے صدر رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کہا ہے کہ لوئر ٹوپہ(مری) سے کلرسیداں (چوکپنڈوری) کوہسار ٹورازم ہائی وے کی تعمیر کا چار ارب سے زیادہ رقم کا ٹینڈر جاری کر دیا۔

یہ منصوبہ اڑھائی سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا وفاقی بجٹ22 – 2021 کے پی ایس ڈی پی میں چار ارب 50 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی اور جاری مالی سال کے لیے ایک ارب 75 کروڑ روپے جاری کر دیئے گئے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ کوہسار ٹورزم ہائی وے کی تعمیر سے سیاحتی و تجارتی سرگرمیوں کے باعث خطے میں روزگار اور کاروبار کے نئے باب کھلیں گے۔کوہسار ٹورازم ہائی وے لوئر ٹوپہ مری سے شروع ہو کر میلاد چوک کوٹلی ستیاں،پنج پیر راکس،نرڑھ،پنجاڑ،خان گڑھ،بیور،نارہ،مٹور سے ہوتی ہوئی کلرسیداں کے قریب چوکپنڈوری میں راولپنڈی روڈ سے منسلک کر دی جائے گی۔

جس سے کلر سیداں، کہوٹہ، مری اور کوٹلی ستیاں کے نئے سیاحتی مقامات اجاگر ہونگے اور علاقے میں ملکی و بین الاقوامی سیاحتی انڈسٹری کے لیے سرمایہ کاری اور کاروبار کے بے پناہ موقع کھلیں گے۔ کوہسار ٹورزم ہائی وے کی تعمیر سے راولپنڈی اسلام آباد میں کشمیر و شمالی علاقہ جات کو جانے والی ٹریفک کا دباؤ بھی کم ہوگا اور یہ سڑک سیاحتی کوریڈور کا کردار ادا کرے گا۔

(70)

لوئر ٹوپہ مری سے کلرسیداں چوکپنڈوری کوہسار ٹورازم ہائی وے کی تعمیر کیلئےچار ارب سے زائد کا ٹینڈر جاری

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>