کلرسیداں : شادی شدہ خاتون گھر سے لاپتہ،دس لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات تین لاکھ کی نقدی بھی غائب تھی کلرسیداں پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق شاہد محمود نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں شام پانچ بجے کے قریب گھر واپس آیا تو مین گیٹ کا کھلا ہوا تھا۔اندر جا کر دیکھا تو گھر کے سارے دروازے کھلے ہوئے تھے اور ایک بکسے کا تالا ٹوٹا ہوا تھا۔پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ اس میں موجود طلائی زیورات بوزن دس تولے اور تین لاکھ روپے کی نقدی غائب پائی گئی۔
میری بیوی مسماۃ (گ ف)گھر سے غائب تھی۔میں نے اس کے موبائل پر رابطہ کیا تو اس کا موبائل فون بند ملا۔ادھر ادھر تلاش و جانچ پڑتال کی مگر بیوی کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔حمزہ یاسین سے مذکورہ واقعہ کا ذکر کیا تو مسمی نے بتایا کہ ساڑھے گیارہ بجے کے قریب تمہارے گھر کے پاس سے گزر رہا تھا اور گھر کے باہر ایک پراڈو گاڑی کھڑی تھی۔
اسی دوران اندر سے چار افراد باہر نکلے جن کے ساتھ ایک لڑکی تھی اور اس گاڑی میں بیٹھ گئے۔مجھے قوی یقین ہے کہ مسمی شیخ وقار سکنہ چکوال نے ہمراہ تین افراد زبردستی گن پوائنٹ پر زنا و حرام کاری کی غرض سے میری بیوی کو اغواء کر لیا ہے۔کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
(87)