چوہدری یاسر سلطان کے حامیوں کا پولنگ ایجنٹ محمد حفیظ  پر تشدد،اورسیز پاکستانیوں کی شدید مذمت

میرپور: میرپور آزاد کشمیر میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے3 کے ضمنی الیکشن کے دن غیر سرکاری نتیجہ کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے کامیاب امیدوار چوہدری یاسر سلطان کے حامیوں کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری محمد اشرف کے پولنگ ایجنٹ محمد حفیظ ایڈووکیٹ پر تشدد کاایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ۔

برطانیہ میں مقیم برٹش کشمیری کمیونٹی میں سے ان کے جاننے والے احباب، عزیز و اقارب، رشتہ دار برادری اور پارٹی کارکنان نے محمد حفیظ ایڈووکیٹ پر سیاسی مخالفین کی جانب سے گاڑی سے اتار کر سرعام مارپیٹ کرنے اور انکے ناک کی ہڈی توڑنے کی شدید مذمت کی ہے۔

جبکہ آزاد کشمیر کے ارباب اختیار، اعلیٰ حکام، ایس ایس پی میرپور راجہ عرفان سلیم اور متعلقہ تھانہ کے انچاج سے ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

(17)

چوہدری یاسر سلطان کے حامیوں کا پولنگ ایجنٹ محمد حفیظ پر تشدد،اورسیز پاکستانیوں کی شدید مذمت

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>