کلرسیداں : چہلم کی مجلس میں پانی پلاتی خاتون کی پٹائی ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق روبینہ مسعود سکنہ حیدری کالونی نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ بسلسلہ چہلم سید الشہداء امام بارگاہ دربار حسینی چوآخالصہ عورتوں کو پانی پلا رہی تھی جہاں مرد حضرات کا داخلہ ممنوع تھا۔
دن ایک بجے سید شمس شاہ عورتوں کی طرف آ ٹپکا میں اسے بتایا کہ اس جانب مرد حضرات کا داخلہ ممنوع ہے تو اس نے مجھے برا بھلا کہنا شروع کر دیا اور نازیبا الفاظ استعمال کئے اور مجھ سے ہاتھا پائی شروع کر دی۔
مجھے لاتوں مکوں سے مارا پیٹا اور وہاں موجود عورتوں نے بیچ بچاؤ کر کے میری جان بخشی کروائی۔کلرسیداں پولیس نے سید شمس الحسن شاہ سکنہ چوآ خالصہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
(57)