روات:تھانہ رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کوگرفتار کر کے 3 مسروقہ موٹر سائیکلز برآمد کر لیں۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اورتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم ساجد علی کو گرفتارکرلیا، ملزم کے قبضہ سے 3 مسروقہ موٹر سائیکلز برآمد ہوئے۔
ایس پی راول نے ایس ایچ او رتہ امرال اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ کار و موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا اور ملزم کے دیگر سہولت کاروں کوبھی گرفتار کیا جائے گا۔
(55)