خاتون سے نازیبا حرکات کے الزام میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر گرفتار

لاہور:صوبائی دارالحکومت میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے نازیبا حرکات کے الزام میں ہو میو پیتھک ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا۔

نجی چینل کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہومیو پیتھک ڈاکٹر نے محمد علی روڈ پر کلینک بنا رکھا ہے ، ملزم نے چیک اپ کے دوران خاتون کو حراساں کیا ۔ خاتون نے ہو میو پیتھک ڈاکٹر کے خلاف ون فائیو پر کا ل کرکے اطلاع دی تھی جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب پولیس کی جانب سے خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزمان کے خلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے اور اس ضمن میں پنجاب پولیس کی جانب سے ’ ویمن سیفٹی ایپ‘ بھی متعارف کرائی گئی ہے جس پر ایسے ملزمان کی فوری شکایت کی جا سکتی ہے۔

(43)

خاتون سے نازیبا حرکات کے الزام میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر گرفتار

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>