مظفر آباد پولیس نے بلیک میلنگ اور ہراسانی کے الزام میں میڈیکل کالج کے سابق ایڈمن آفیسر کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم حسان لطیف کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق میڈیکل کالج کی ملزم حسان کے خلاف کی گئی انکوائری رپورٹ بھی طلب کرلی گئی ہے۔
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ملزم کی خواتین کے ساتھ نازیبا تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئی تھیں۔
(30)