گوجرخان:چوبیس گھنٹوں کے دوران تحصیل گوجرخان میں خودکشی کے تین واقعات ہوئے، تین افراد نے مختلف وجوہات کی بنا پر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا تھانہ جاتلی کے علاقے گو رسیاں میں چوبیس سالہ نوجوان نے خودکشی کرلی، فہد نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کاخاتمہ کرلیا گھریلو پریشانی کی بنا پر نوجوان نے خودکشی کی۔
تھانہ مندرہ کے علاقے میں پندرہ سالہ نوجوان کی بارہ بور رائفل کافاہر لگنے سے موت ہو گئی،پندرہ سالہ لڑکا لقمان بھنسوں کے ڈیرے پر کام کرتا تھا ،ڈی ایس پی گوجرخان کے مطابق یہ واقعہ قتل ہے یا خودکشی اس کیلئے پولیس کی تفتیش جاری ہے۔
جبکہ تیسرے واقعے میں کھگ بدہال کے رہائشی اشفاق نے بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا پولیس مصروف تفتیش ہے۔
(49)