کلرسیداں: 15 سالہ لڑکی کیساتھ 61 سالہ شخص کی زیادتی کے مقدمے میں مدعیہ اپنے بیان سے منحرف ہو گئی۔میرے ساتھ کسی نے زیادتی نہیں کی،میں ڈی این اے ٹیسٹ کروانا چاہتی ہوں نہ ہی کیسی کی پیروی کرنا چاہتی ہوں۔متاثرہ لڑکی نے علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں کے سامنے اپنا بیان قلم بند کروا دیا۔
کلر سیداں کے نواحی علاقہ ٹھٹھر داخلی دوبیرن کلاں کی 15 سالہ (ف) نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا تھا کہ 61 سالہ محمد ارشاد نے دو بار زیادتی کا نشانہ بنایا اور دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو جان سے مار دونگا جبکہ اس عمل کے دوران مہران نامی نوجوان ویڈیو بھی بناتا رہا۔مدعیہ کی جانب سے کلر سیداں کے معروف قانون دان سردار محمد بشیر ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔
(196)