ترازو میں ردوبدل کر کے مرغیاں فروخت کرنیوالے تین مرغی فروشوں کیخلاف مقدمات

کلرسیداں: کلر سیداں کے نواحی قصبے چوکپنڈوری میں ڈیجیٹل ترازؤں میں ردوبدل کر کے مرغیاں فروخت کرنے والے تین مرغی فروشوں کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔چیف آفیسر بلدیہ کلر سیداں صاحبزادہ عمران اختر نے بھاٹہ روڈ چوکپنڈوری میں ایک مرغی فروش ڈیجیٹل ترازو میں ردوبدل کر کے مہنگے داموں مرغیاں فروخت کرتے ہوئے پکڑ لیا۔

اس کے بعد مزید دو مرغی فروشوں کے ترازؤں میں گڑ بڑ پائی گئی جس پر انہوں نے مجموعی طور پر تین مرغی فروشوں کیخلاف استغاثہ مرتب کر کے تھانے ارسال کر دیا۔

ادھر عوامی حلقوں نے کلر سیداں سمیت شاہ باغ،بنک چوک کنوہا، دوبیرن کلاں،چوآ خالصہ،سر صوبہ شاہ اور سموٹ میں مرغی فروشوں اور دیگر دکانداروں کے زیر استعمال ڈیجیٹل ترازؤں کو چیک کرنے اور ترازؤں میں ہیرا پھیری کے مرتکب دکانداروں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

(36)

ترازو میں ردوبدل کر کے مرغیاں فروخت کرنیوالے تین مرغی فروشوں کیخلاف مقدمات

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>