پیکاں کے مشہور اسماعیل قتل کیس کا ملزم ایک سال بعد گرفتار

کہوٹہ :کہوٹہ نواحی علاقہ پیکاں کے مشہور اسماعیل قتل کیس کا ملزم ایک سال بعد گرفتار کر لیا گیا۔

محمد بشارت نے گزشتہ سال نومبر میں ذاتی رنجش پر محمد اسماعیل ولد یاسین کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا اور فرار ہو گیا تھا۔ جس کو تقریبا ایک سال بعد ایس ایچ او تھانہ وقارمیر اور ان کی ٹیم نے ہیومین انٹیلیجنس سمیت دیگر ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سماج دشمن عناصر کسی بھی بل میں جا کے چھپ جائیں ان کو نکال کر قانون کے کٹہرے میں کھڑا کر کے ہی دم لیں گے اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

(50)

پیکاں کے مشہور اسماعیل قتل کیس کا ملزم ایک سال بعد گرفتار

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>