کلرسیداں: درکالی سیداں کلرسیداں کے سید اشرف شاہ گیلانی المعروف بلو شاہ گیس سلنڈر دھماکے میں زندگی کی بازی ہار گئے وہ گزشتہ روز صبح کے وقت باورچی خانے میں گئے اوردیا سلائی جلائی ہی تھی کہ گیس لیکج سے زوردار دھماکہ ہوا۔
دھماکے کے باعث کچن کی چھٹ اڑ گئی ملبہ اوپرگرنے اور آگ لگنے سے سید اشرف شاہ گیلانی بری طرح سے جھلس گئے تھے انہیں راولپنڈی کے ایک ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے نمازجنازہ درکالی سیداں میں ادا کی گئی۔
(65)