روات:پیرودھا ئی کے علاقہ میں فائرنگ سے ایک شخص قتل،مقتول کی شناخت مختیار کے نام سے ہو ئی جو افغان شہری ہے اور دو روز قبل ہی پاکستان آیا تھا،ابتدا ئیتحقیقات کے مطابق مختیار کو بختیار نامی شخص نے دیرینہ خاندانی دشمنی کی بنا پر فائرنگ کر کے قتل کیا۔
واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقعہ پر پہنچی، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے گئے ہیں،نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈز کئے جا رہے ہیں، ایس پی راول ضیاء الدین احمد کا کہنا تھا کہ ملزم کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔
(87)