کہوٹہ :کہوٹہ شہر میں ایک ہفتے میں ڈکیتی کی تیسری واردات کہوٹہ شہر میں دن دیہاڑے المدینہ شاپ تحصیل چوک سے نقاب پوش مسلح شخص گن پوائنٹ پر موبائل اور نقدی لے کر فرار ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق آئے روز چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ دن دیہاڑے آمین پلازہ کے قریب المدینہ موبائل شاپ سے مسلح نقاب پوش ڈاکو نے گن پوائنٹ پر ہزاروں روپے مالیت 3 موبائل اور نقدی لیکر فرار ہو گیا۔
علاقے میں خوف و حراس کی لہر پھیل گئی آئے روز ہونے والی ورداتوں سے لوگ عدم تحفظ کا شکار درجنوں مویشی، موٹر سائیکل چوری جبکہ جیولر شاپ و دیگر دوکانات میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں ہونا معمول رات تو رات دن کو بھی عوام محفوظ نہ رہے ،پولیس تھانہ کہوٹہ خواب خرگوش میں مدہوش ہے عوامی سماجی اور کاروباری حلقوں نے محکمہ پولیس کے اعلیٰ افسران سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
(45)