کلر سیداں کے نواحی علاقہ پرانا سروہا میں سلنڈر پھٹنے سے میاں بیوی جھلس گئے

کلرسیداں: کلر سیداں کے نواحی علاقہ پرانا سروہا میں سلنڈر پھٹنے سے میاں بیوی جھلس گئے جنہیں فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یعقوب نامی شخص کی بیوی کھانا تیار کرنے کیلئے کچن میں داخل ہوئی اور جونہی دیا سلائی جلائی تو گیس سلنڈر میں لیکیج کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے خاتون کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔خاوندبیوی کو بچانے کیلئے کچن میں گیا تو وہ بھی آگ کے شعلوں کی زد میں آ گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولنس گاڑی موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں شفٹ کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

(48)

کلر سیداں کے نواحی علاقہ پرانا سروہا میں سلنڈر پھٹنے سے میاں بیوی جھلس گئے

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>