تھانہ کلر سیداں پولیس کی کارروائی،خاتون سمیت تین منشیات فروش گرفتار

کلرسیداں: تھانہ کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت تین منشیات فروش کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر چار کلو گرام سے زائد کی چرس برآمد کر لی،گرفتار ملزمان میں پشاور کے ماں بیٹا بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر ملک محمد فیاض کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ کلر سیداں بائی پاس پر گاڑی میں مشکوک افراد کھڑے ہیں جن میں بھاری مالیت کی چرس موجود ہے۔ جس پر انہوں نے پولیس نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر ملزمہ شباحت حسین اور اس کے بیٹے اویس خان سکنہ پشاور کے قبضے سے 2 کلو 690گرام جبکہ منشیات فروش سراج خان کے قبضے سے ایک کلو 560گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

(179)

تھانہ کلر سیداں پولیس کی کارروائی،خاتون سمیت تین منشیات فروش گرفتار

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>