روات:تھانہ پیرودھائی گھر میں 26 تولہ سونا چوری کی واردات کا ڈراپ سین،مدعی مقدمہ کا اپنا بیٹا ہی چور نکلا،ملزم کے 2سہولت کار بھی گرفتار کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس کو مجیب کمال نے درخواست دی کہ نامعلوم ملزمان نے اس کے گھر کی الماری سے 26تولے سونا چوری کر لیا جس پرپیرودھائی پولیس نے مجیب کمال کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا۔
ایس ایچ او پیرودھائی اور ان کی ٹیم نے 72 گھنٹوں میں واردات کو ٹریس کرکے مدعی کے بیٹے احمد یار کو سہولت کاروں سمیت گرفتار کر لیا،ملزمان محمد ولید اور محمد نبیل نے ملزم احمد یار سے چوری شدہ سونا خریدا،ایس ایچ او نے بتایا کہ تفتیش کے دوران چوری شدہ سونے کی برآمدگی کو یقینی بنایا جائے گا۔
(9)