کلرسیداں: تھانہ کلر سیداں پولیس نے ڈبل رقم کرنے کے ایک مقدمہ میں گرفتار چار ملزمان سے دوران تفتیش 52 لاکھ روپے کی مسروقہ رقم برآمد کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا جبکہ ملزمان کے دیگر تین ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ملزمان نوسربازی اور ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔ملزمان نے ڈبل رقم کرنے کا جھانسہ دے کر مدعی محمد عباسی سکنہ آزاد کشمیر سے ایک کروڑ 47 لاکھ روپے کی رقم اینٹھ لی تھی اور فرار ہو گئے۔
جس پر تھانہ کلر سیداں پولیس نے فریاد،طالب حسین،محمد بوٹاعقیل مظہر،قیصر شاہ،ڈاکٹر محمد اقبال اور عقیق مظہر کیخلاف مقدمہ درج کر کے چار ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 52 لاکھ روپے کی رقم برآمد کر لی جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں قیصر شاہ،ڈاکٹر اقبال اور عتیق مظہر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان سابقہ مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔
(67)