گوجرخان: تھانہ مندرہ پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلا ف کارروائی ،عوامی سیاسی وسماجی حلقوں کا ڈی ایس پی ملک رفاقت مندرہ ،ایس ایچ او مندرہ ملک محمد خان،سب انسپکٹرظفر ، اے ایس آئی شہزاد انور ،اے ایس آ ئی عدیل جاوید قریشی و دیگر کو خراج تحسین عرصہ دراز سے جی ٹی روڈ پر سرکاری اہلکاروں کے بھیس میں بیرون ممالک سے آنے والے افراد کو جی ٹی روڈ پر لوٹنے والا گینگ گرفتار، جب کہ قتل کے مقد مہ میں مفرور اے کیٹگری کے دو اشتہاری بھی گرفتار اشتہاریوں نے جہلم میں بااثر شخصیت کے ڈیرے پر پناہ لے رکھی تھی۔
ایس ڈی پی او گوجرخان اور ایس ایچ او تھانہ مندرہ کی ہدایت پر ظفراقبال ایس آئی نے مجرمان اشتہاری مہدی حسن اور شاہ نواز کوگرفتار کیا۔جبکہ تیسری کاروا ئی میں اے ایس آ ئیعدیل جاوید قریشی نے منشیات فروش ثمر مجید کو 15 لٹر شراب سمیت گرفتار کر لیا۔
(12)