گوجرخان : تاج ریسٹورنٹ کے سامنے کیری ڈبہ اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں دو نوجوان زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ کیری ڈبہ ڈرائیور کی غلطی کی وجہ سے پیش آیا جو رانگ سائیڈ سے آ رہا تھا۔ تصادم کے بعد کیری ڈرائیور کیری ڈبہ چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔
(10)