سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر والے غبارے کی موجودگی نے غاصب انتظامیہ کو بوکھلا کر رکھ دیا۔ یہ غبارہ اتوار کے روز ضلع ارنیا میں واقع تملہ نامی نالے میں تیرتا ہوا ملا۔ اس پاکستانی پرچم کے رنگوں میں بنائے گئے سبز و سفید غبارے پر ایک طرف قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر بنی ہوئی تھی اور دوسری طرف ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لکھا ہوا تھا۔
پولیس نے اس غبارے کو اپنی تحویل میں لے کر فرانزک تجزئیے کے لیے لیبارٹری بھجوا دیا ہے۔ علاقے سے اس غبارے کی برآمدگی کے بعد سکیورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں اور علاقے کی ڈرون طیاروں کے ذریعے نگرانی شروع کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں بھی مقبوضہ کشمیر میں ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جب پی آئی اے کے طیارے کی شکل کا ایک غبارہ ہیرا نگر کے نواحی گاؤں سوترا چک سے ملا تھا۔ اس وقت بھی غاصب انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی تھی۔
(22)