دہلی:بھارت کے شہر دہلی میں بیٹے کے تھپڑ سے معمر ماں مبینہ طور پر ہلاک ہوگئی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر دہلی میں دو روز قبل ایک دردناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک 45 سالہ بیٹے نے اپنی 76 سالہ ماں کو اپنے گھر کے باہر تھپڑ مارا جس کے بعد اُس کی ماں بےہوش ہوکر زمین پر گِری اور ہلاک ہوگئی۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد بھارتی پولیس نے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اُسے گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق، اس واقعے سے قبل، ہلاک ہونے والی خاتون اور اس کے ایک پڑوسی کے درمیان پارکنگ گاڑیوں پر جھگڑا ہوا تھا۔

اس جھگڑے پر پڑوسی نے پولیس کو کال کی تھی لیکن جب پولیس موقع پر پہنچی تو شکایت کنندہ نے انہیں بتایا کہ معاملہ حل ہوگیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ اس کے بعد ہلاک ہونے والی خاتون کا اپنے بیٹے اور بہو سے جھگڑا شروع ہوگیا تھا اور اسی بحث کے دوران اُس کے بیٹے نے اپنی معمر ماں کو تھپڑ مار دیا جس کے بعد خاتون کو قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے اُنہیں مردہ قرار دے دیا۔

(145)

بھارت کے شہر دہلی میں بیٹے کے تھپڑ سے ماں ہلاک

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>