لندن: برطانیہ میں جعلی کرونا ٹیسٹ سرٹیفکیٹ کے ساتھ سفر کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ برطانیہ کے مختلف ائیر پورٹس پر پولیس متحرک ہو گئ ہے اور ائیر پورٹس کے عملہ کو جعلی سرٹیفکیٹ کی شناخت کے لئے ٹریننگ بھی مہیا کر دی گئی ہے مسافروں کو تنبیہ کی ہے کہ اگر کوئی مسافر جعلی کرونا ٹیسٹ سرٹیفکیٹ کے ساتھ پکڑا گیا تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ایسے مسافروں کو نہ صرف سفر کرنے سے روکا جائے گا بلکہ جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا اور کاروائی بھی جائے گی ۔
گزشتہ کچھ ہفتوں سے جعلی سرٹیفکیٹس پر سفر کرنے کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھی جس کی روک تھام کیلئے پولیس کی جانب سے سخت اقدامات کیے جارہے ہیں۔ برطانیہ کے مختلف علاقوں سے متعدد مسافروں نے جعلی سرٹیفکیٹس پر سفر کیا جو کہ ایک نہایت ہی گھناؤنا اقدام ہے مسافروں نے ایسا کر کے اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی زندگیوں کے لیے بھی مشکلات پیدا کیں ۔
(118)