لندن:متنازعہ انٹرویو کے بعد پہلی مرتبہ برطانیہ کے شہزادہ ولیم نے خفا چھوٹے بھائی شہزادہ ہیری کو فون کیا ہے۔
میڈیا کے مطابق متنازعہ انٹرویو کے بعد شہزادہ ولیم کی ہیری سے رابطہ کرنے کی کوشش کامیاب نہ ہوسکی۔
میگھن کی دوست کا دعویٰ ہے کہ جوڑا چاہتا ہے شاہی خاندان مبینہ نسل پرست میڈیا کیخلاف آواز بلند کرے۔
واضح رہے کہ ہیری اور میگھن کے متنازع انٹرویو پر شہزادہ ولیم نے برطانوی شاہی خاندان کا دفاع کیا تھا اور کہا تھا کہ شاہی خاندان بالکل بھی نسل پرست نہیں ہے۔
شہزادہ ولیم نے کہا تھا کہ ان کی شہزادہ ہیری سے بات نہیں ہوئی لیکن وہ بات کریں گے۔
میگھن مارکل نے اوپرا ونفرے کو دیئے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ شاہی خاندان کے ایک فرد نے آرچی کی رنگت کے بارے میں سوال کیا تھا۔ انٹرویو میں ڈچز آف سسیکس نے کہا تھا کہ انہیں شاہی خاندان کی جانب سے تحفظ نہیں ملا اور شاہی خاندان کا حصہ بننے کے بعد خاموش کروا دیا گیا تھا۔
ڈچز آف سسیکس نے یہ بھی بتایا تھا کہ انہیں دوستوں کے ساتھ باہر کھانے کے لیے جانے کی بھی اجازت نہیں تھی۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ آزاد ماحول میں گفتگو کرتے ہوئے وہ اچھا محسوس کررہی ہیں کہ کوئی ان کی ٹوہ میں نہیں ہے۔
(44)