کلر سیداں:منی چینجرز پر ڈکیتی کی  وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

کلر سیداں:کلر سیداں پولیس نے منی چینجرز پر ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں ملوث دو ملزمان محمد اسحاق اور محمد اسماعیل سکنائے جنڈ گجراں (گوجرخان) کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ یکم فروری 2020 میں، تین مسلح ڈاکوؤں نے کلر سیداں شہر میں واقع ایک منی چینجرسے 45 لاکھ روپے کی رقم لوٹ لی تھی اور مزاحمت پر سکیورٹی گارڈ کو زخمی کر دیا تھا جبکہ 09 نومبر 2020 میں چھ مسلح ڈاکوؤں نے کلر سیداں شہر میں ایک اور منی چینجر پر ڈکیتی کی کوشش کرنے اور مزاحمت پر تین افراد کو زخمی کر دیا تھا اور موقع سے فرار ہو گئے تھے جس پر پولیس نے چند ہفتوں میں دو ملزمان وقاص اور یحییٰ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ساڑھے سات لاکھ روپے کی مسروقہ رقم اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور ایمیونیشن برآمد کر لیا تھا۔پولیس کے مطابق دو ملزمان کہوٹہ پولیس کی زیر نگرانی شناخت پریڈ کیلئے اڈیالہ جیل میں ہیں جس کے بعد انہیں بھی شامل تفتیش کیا جائے گا جبکہ تین مزید ملزمان کی گرفتاریاں ابھی باقی ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش کلر سیداں سمیت روات،مندرہ،کہوٹہ اور گوجرخان اور دیگر علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتوں کا بھی انکشاف کیا ہے۔سب انسپکٹر سردار عنصر محمود مصروف تفتیش ہیں۔

(39)

کلر سیداں:منی چینجرز پر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>