بریڈفورڈ:ہیلی فیکس کے 49 سالہ وحید خان کو چوری کے الزام میں چھ سال سے زائد عرصے کی سزا سنا دی گئی۔ وحید خان پر الزام تھا کہ وہ چھریوں سمیت ایک گھر میں داخل ہوا۔ اس نے ایک لیپ ٹاپ ، موبائل فون ، بینک کارڈ اور نقدی چوری کرنے سے پہلے متاثرہ شخص کو فرش پر دھکیل دیا اور دھمکی دی۔ وحید خان کو اس واقعے کے بعد گرفتار کیا گیا ۔ پولیس نے واقعات کی کڑی سے اس کے کچھ عرصہ پہلے کی گئی چوری اور طریقہ کار میں مماثلت پا لی۔ گذشتہ روز بریڈ فورڈ کراؤن کورٹ میں مذکورہ دونوں چوریوں کے الزام میں اسے ساڑھے چھ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔
(137)