کوٹلی:بابائے ادب اور کشمیر پوٹھوار ادبی سنگت انجمن کے بانی ماسٹر سید نسیم کوکب صاحب کی رہائشگاہ پر 23 سال تک بھارتی جیلوں میں قید رہنے والے عظیم کشمیری سپوت سید ساجد بخاری ۔شہزداہ کشمیر راجہ حفیظ بابر،سید منظور رامش اور دیگر کی ادبی بیٹھک
اس موقع پر بھارتی قید میں بیتے سالوں کی تلیخ یادیں شیئر کرتے ہوئے سید ساجد بخاری نے کہا کہ یہ بات دیوار پر لکھی جا چکی ہے کہ اپنا حق لینے کے لیئے کشمیریوں کو خود اٹھنا ہوگا یاد رہے ہے کہ ساجد بخاری کچھ عرصہ قبل ہی بھارتی قید سے رہائی کے بعد آزاد کشمیر پہنچے تھے سکیورٹی فورسز نےانہیں 8 ستمبر 1995 میں گرفتارکیا تھا، سید ساجد علی بخاری کو کئی برس تک سرینگر جیل میں رکھا گیا اور ان کے خلاف مقبوضہ کشمیر کے تھانہ پریم پورہ میں 302، 307اور آر پی سی کی دفعہ 3اور25کے تحت مقدمات درج کئے گئے تھے ۔ سید ساجد علی بخاری کم و بیش 23 سال بعدبھارتی قید میں رہنے کے بعدرہا ہوئے تھےے ان کے بعض ساتھی شہید ہو گئے تھے جب کے ساجد بخاری کو گرفتار کر لیا گیا تھا طویل قید کے بعد آج بھی جواں جذبوں کے ساتھ وہ کشمیر کی آزادی کے لیئے جہدوجہد میں مصروف ہیں
(210)