کوٹلی آزاد کشمیر:کیپٹن صدر الدین اور حاجی محمد بشیر مرحوم فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ گلہار ایف سی ٹیم اور کشمیر الیون کے درمیان ہوا،گلہار ایف سی نے کشمیر الیون کو شکست دے کر فائنل میچ اپنے نام کرلیا،تفصیلات کے مطابق ہوائی جہاز گراؤنڈ میں کیپٹن صدر الدین اور حاجی محمد بشیر مرحوم فٹ بال ٹورنامنٹ فائنل میچ ہوا، گلہارایف سی اور کشمیر الیون کی درمیان کانٹے دار مقابلہ فائنل میچ گلہار ایف سی نے کشمیر الیون کو شکست دے کر فائنل میچ اپنے نام کرلیا۔
مسلم لیگ(ن)کے امیدوار اسمبلی حلقہ سٹی کوٹلی راجہ فیاض اکرم کیپٹن صدر الدین مرحوم اور حاجی محمد بشیر مرحوم فٹ بال ٹورنامنٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کو انعامات تقسیم کئے گئے۔
کامیاب ٹیم کو راجہ فیاض اکرم امیدوار اسمبلی حلقہ سٹی کوٹلی نے ٹرافی اور کیش انعام دیئے، ر نر ٹیم کو بھی ٹرافی اور کیش انعام دیا اور امیدوار اسمبلی حلقہ سٹی کوٹلی راجہ فیاض اکرم نے ٹورنامنٹ کمیٹی کو کیش پرائز اور مبارکباد بھی پیش کی،اس موقع پر امیدوار اسمبلی راجہ فیاض اکرم نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے اپیل کی کہ کھیل کے گراؤنڈ زیادہ سے زیادہ ہونے چاہیے ، یہ بہت ہی غلط بات ہے کہ کوٹلی کے سٹیڈیم کا کام ابھی تک مکمل نہیں ہوسکا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے نوجوان کھیل کے میدان میں بہت آگے ہیں اور آج محسوس ہورہا ہے کہ جتنے بھی گراؤنڈ ہونگے، نوجوان نسل اچھائی کی طرف جائیگی اور کھیل کے گراؤنڈ ہونے سے نوجوان نسل برائی سے بچے گی، میچ کے اختتام پر انعامات تقسیم کئے گئے،ٹورنامنٹ میں خصوصی انعام سیونٹی موٹرسائیکل رکھا گیا تھا۔
(27)