مٹور:راجہ محمد علی آف مواڑہ رشتہ ازواج میں منسلک ہو گئے،دعوت ولیمہ میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما راجہ محمد ظفرالحق سمیت سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔تفصیل کے مطابق یونین کونسل یونسل مواڑہ کی ڈھوک چلیال موضع مواڑہ کے رہائشی راجہ محمد علی ولد راجہ جمشید شادی خانہ آبادی کی تقریب ولیمہ ان کے آبائی گاؤں میں منعقدہوئی۔
جس میں مسلم لیگ ن کے چیئرمین و سینیٹر و قائد حزب اختلاف سینٹ راجہ محمد ظفرالحق،راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون،راجہ نائید رزاق صدر مسلم لیگ ن یوسی مواڑہ، ٹھیکیدار راجہ حسن محمد سیکریٹری مسلم لیگ ن یوسی مواڑہ سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
(27)