راولپنڈی/اسلام آباد:مختلف علاقوں میں 3افرادکوقتل کر دیا گیا۔3افرادحادثات میں جاں بحق ہوگئے۔تھانہ نصیرآبادکو نعیم شہزاد نے بتایاکہ میرے چھوٹے بھائی22سالہ فہد علی کو قتل کر دیا گیا۔ ذیشان حیدر اور بابر علی نے بتایا کہ ہم تینوں آٹا چکی پر گندم اُتار رہے تھے کہ دو موٹر سائیکل آئے جن پر 4 اشخاص سوارتھے جنہوں نے کہا کہ گاڑی سائیڈ پر کرو جس پر ہماری اُنکے ساتھ توں تکرار ہوئی اوراس دوران ایک موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھے ہوئے شخص نے فائرنگ کی ۔
ایک فائر فہد علی کو لگا جو ہسپتال میں دم توڑگیا۔تھانہ نصیرآبادکے علاقہ ڈھوک مستقیم میں 45سالہ شخص کو سر پرآہنی شے سے وارکرکے قتل کردیاگیا ۔پولیس کے مطابق ایک خالی پلاٹ میں لگے جھولے سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی جس کی شناخت غلام اکبر کے نام سے ہوئی ۔تھانہ دھمیال کے علاقہ رنیال میں کا ر کی ٹکر سے 33 سالہ موٹرسائیکل سوار غلام حسین جاں بحق ہو گیا۔
تھانہ روات کو محمد ابرا ہیم نے بتایا کہ اس کا بھائی عبدالرحیم عرف الطاف موٹرسائیکل پر جا رہا تھا۔ گاڑی نمبر آئی ڈی جے 9523جس میں دو نامعلوم لڑکے سوار اور سکٹینگ کررہے تھے نے میرے بھائی کے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگیا۔تھانہ ٹیکسلاکو عبدالحمید نے بتایاکہ منظور احمداپنے موٹر سائیکل پر آ رہا تھا جونہی وہ مارگلا یو ٹرن کے سامنے پہنچا تو پیچھے سے ایک ڈمپر نمبر 9846 نے اس کے موٹرسائیکل کوٹکرماری جس سے منظور احمد موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
تھانہ شہزاد ٹاون کے علاقے میں شہری کو گلی میں چھریاں ما ر کرقتل کردیاگیا۔پولیس کو آسیہ نے بتایاکہ اس نے شور سن کر گلی میں دیکھاتو اخلاق اور طاہر نے میرے خاوند عثمان کو پکڑ رکھاتھا۔احمد علی نے نعمان سے کہاکہ اس کو جان سے مار دو، نعمان نے چھریاں مار کر میرے خاوند کو قتل کردیااور فرارہوگئے ۔
(10)