کلرسیداں:ٹریفک حادثہ میں فرسٹ ائیر کا طالب علم جاں بحق ہو گیا جسے گزشتہ روز کلر سیداں کے نواحی علاقہ دودہلی(سکوٹ) میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
اٹھارہ سالہ عمیر قدیر اپنی ہمشیرہ کو کالج چھوڑنے کے بعد گھر واپس آرہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث اس کا موٹر سائیکل روڈ پر کھڑے ٹرک کیساتھ جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولنس گاڑی جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔
متوفی یونین کونسل بھلاکھر(کلر سیداں) کے سابق کونسلر عبدالرحمان مرزا کا بھتیجا تھا۔
(85)