کہوٹہ:لینڈ سلا ئیڈنگ کی وجہ سے آزاد کشمیر اور راولپنڈی کو ملانے والی مصروف ترین شاہراہ کہوٹہ سے تقریباََ 50کلومیٹر دور آزاد پتن کے مقام پر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی۔اسسٹنٹ کمشنرکہوٹہ سیمل مشتاق ڈی ایس پی کہوٹہ مرزا طاہر سکندر،ایڈنیشنل ایس ایچ اوکہوٹہ چوہدری مظہر سجاد، پولیس انتظامیہ کے ہمراہ شدید بارش میں موقع پر پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق شدید بارش کی وجہ سے دریا جہلم میں پانی کی سطح انتہائی بلند ،ضلعی انتظا میہ کی جا نب سے الرٹ جاری۔پانی کا ایک بڑا ریلا آزاد پتن پل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ترجمان ڈویژنل انتظامیہ راولپنڈی کروٹ ڈیم میں پانی کی سطح پہلے ہی بلند ہے۔
مزید پانی بھرنے سے دونوں اطراف کی سڑک کو خطرہ لاحق،ترجمان ڈویژنل انتظامیہ راولپنڈ ی حفاظتی اقدامات کے پیش نظر آزادپتن سے دونوں اطراف کی ٹریفک کو مکمّل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
کہوٹہ سے آزاد پتن کی طرف آنے والی ٹریفک کو بھی سون کے مقام پر روکا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ پولیس ہر طرح کو صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
ترجمان ڈویژنل انتظامیہ راولپنڈی عوام الناس انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ آزاد پتن کے طرف سفر کرنے سے اجتناب کریں۔
(0)