جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنیوالاایجنٹ سمیت گرفتار

اسلام آباد:جعلی سفری دستاویزات پر فرانس جانے والے افغانی شہری کی نشاندھی پر جعلی دستاویزات بنانے والا افغانی ایجنٹ بھی گرفتار کر لیا گیا ۔

عدالت سے دونوں ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ۔ڈپٹی ڈائریکٹر انسداد انسانی سمگلنگ سرکل زبیر شیخ کے مطابق علی رضا نامی افغانی نے اصل شناخت چھپا کر فرانس کا سفر کرنے کی کوشش کی مگر اسے آف لوڈ کر دیا گیا۔

ملزم نے جرمنی کے رہائشی کارڈ پر رحمت علی نام ظاہر کیا تھا، ابتدائی تفتیش پر مسافر نے اعتراف کیا کہ اس کا اصل نام علی رضا ولد حسن علی ہے۔ تفتیش کے دوران مسافر نے جعلی کارڈ بنانے والے ایجنٹ کے حوالے سے آگاہ کیا۔

مسافر کی نشاندہی پر سیکٹر جی ایٹ فور میں ریڈ کرتے ہوئے افغانی ایجنٹ رحمت اللہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزم کے زیراستعمال جعل سازی میں استعمال ہونے والا کمپیوٹر اور دیگر آلات بھی قبضے میں لے لیے گئے۔

(0)

جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنیوالاایجنٹ سمیت گرفتار

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>