پل عبور کر نیوالاموٹر سائیکل سوار پانی میں ڈوب کر جاں بحق

اسلام آباد:تھانہ بھارہ کہو کے علاقے میرا بیگوال کے برساتی نالے میں ڈوب کر 50 سالہ شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔

شخص موٹر سائیکل نمبر آر آئی او 9387 پر برساتی نالے کے پل کو عبور کر رہا تھا کہ بارش کے پانی میں موٹر سائیکل سمیت بہہ گیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور متوفی کی لاش پولی کلینک ہسپتال کے مردہ خانہ میں پہنچا دی۔

ایس ایچ او شوکت عباسی نے بتایا کہ موٹر سائیکل کی رجسٹریشن کے ذریعے متوفی کی شناخت کی کوشش کی گئی جو کامیاب نہ ہو سکی ۔

موٹر سائیکل راولپنڈی بنی محلہ کے ذیشان کے نام پر ہے جس نے رابطہ پر پولیس کو بتایا کہ اس نے موٹر سائیکل فروخت کر دی تھی وہ متوفی سے واقف نہیں۔

پولیس جدید سہولیات استعمال کرتے ہوئےورثاءکی تلاش میں مصروف ہے ۔

(0)

پل عبور کر نیوالاموٹر سائیکل سوار پانی میں ڈوب کر جاں بحق

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>